تھائی نیوز چینل میں کام کے دوران ڈیسک پرموت کی تحقیقات

تھائی نیوز چینل میں کام کے دوران  ڈیسک پرموت کی تحقیقات

بنکاک (دنیا مانیٹرنگ) تھائی لینڈ میں کام کے دوران ڈیسک پر موت واقع ہونے کے بعد ایک نیوز چینل کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنکاک میں تھائی نیوز نیٹ ورک کی عمارت میں کام کرنے والے 44 سالہ سراوت سری ساوت کو پیر کو

 دل کا دورہ پڑا اور اُس نے ڈیسک ہی پر دم توڑ دیا۔ وہ پروگرام شیڈول کے سینئر منیجر انچارج کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر اس پر کام کا بوجھ زیادہ تھا۔ وہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں