بھارتی شہر غازی آباد کی عدالت میں تیندوا گھس آیا،بھگدڑ،متعددزخمی

 بھارتی شہر غازی آباد کی عدالت میں  تیندوا گھس آیا،بھگدڑ،متعددزخمی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی شہر غازی آباد کی ضلعی عدالت میں اچانک ایک تیندوے نے گھس کر متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے کو اچانک اپنے درمیان پا کر عدالت کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر تیندوے نے لوگوں پر حملے شروع کر دیئے ، بعدازاں پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر تیندوے پر قابو پالیا، زخمی ہونیوالوں میں ایک خاتون وکیل بھی شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں