دنیا بھر میں ہر تیسرے بچے کو سکول میں صاف پانی دستیاب نہیں:اقوام متحدہ

 دنیا بھر میں ہر تیسرے بچے کو سکول میں  صاف پانی دستیاب نہیں:اقوام متحدہ

پیرس (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر تین میں ایک بچے کو سکول میں پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں۔

جس سے اس کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے ۔ عالمی ادارے نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا کہ دنیا میں  ہر تین میں سے ایک سکول میں ٹائلٹ اور سیوریج سسٹم کی سہولت موجود 

نہیں، جبکہ نصف سکولوں میں ہاتھ صاف کرنے کیلئے پانی اور صابن کی سہولت میسر نہیں۔ سکول ہیلتھ اور غذائیت کی ماہر ایملی سیڈانر نے کہا کہ پینے کا صاف پانی اور ہاتھ دھونے کی سہولتیں بچوں کو کووڈ 19، مختلف جراثیموں، سانس کی بیماریوں اور اسہال سے تحفظ دینے کیلئے اہم ہیں، صاف پانی کے بغیر سکول طلبہ کیلئے کھانا بھی تیار نہیں کر سکتے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں