مودی کی پلاسٹک کی ری سائیکل بوتلوں سے بنی واسکٹ پہن کر لوک سبھا اجلاس میں شرکت

مودی کی پلاسٹک کی ری سائیکل  بوتلوں سے بنی واسکٹ پہن کر  لوک سبھا اجلاس میں شرکت

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں پلاسٹک کی ری سائیکل بوتلوں سے بنی واسکٹ پہن کر ایوان میں آئے۔

پلاسٹک سے بنی بوتلوں کو ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ قرار دیا جاتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے متعدد طریقوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے ملبوسات کی  

تیاری بھی کی جا رہی ہے ، بھارت میں بھی اس منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے ۔پیر کوری سائیکل پلاسٹک سے یونیفارمز کی تیاری کے حوالے سے ایک پلانٹ کا مودی نے افتتاح بھی کیاتھا،اسی تقریب میں انڈین آئل کمپنی نے پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکل کرکے بنائی گئی یہ شرٹ مودی کو پیش کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں