یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب،روس کیخلاف جنگی طیارے مانگ لیے

یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ پارلیمنٹ سے خطاب،روس  کیخلاف جنگی طیارے مانگ لیے

لندن (اے ایف پی، دنیا مانیٹرنگ)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف فتح کو یقینی بنانے کیلئے لڑاکا طیارے مانگ لئے ۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کو سپورٹ 

 کرنے پر برطانوی عوام کا شکریہ بھی اد اکیا۔ پارلیمنٹ سے خطاب سے قبل صدر زیلنسکی نے ڈاؤننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس سوم سے ملاقاتیں کیں۔یورپی یونین حکام کے مطابق امکان ہے کہ دورہ لندن کے بعد صدر زیلنسکی آج برسلز پہنچیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں