برطانوی محکمہ ڈاک نے بادشا چارلس کے خاکے والی پوسٹل ٹکٹ جاری کردی
لندن (اے ایف پی)برطانوی ڈاکخانے نے شاہ چارلس سوم کے خاکے والی ڈاک ٹکٹوں کی نقاب کشائی کر دی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاک ٹکٹ پر اپنے خاکے کی منظوری خود شاہ چارلس نے دی، جوکہ نئے برطانوی سکوں پر نقش خاکے جیسی ہے ، نئی ٹکٹیں 4 اپریل سے فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔