نیوزی لینڈ :بحرالکاہل سے 3ٹن کوکین برآمد ،مالیت31کروڑ ڈالر

نیوزی لینڈ :بحرالکاہل سے 3ٹن  کوکین برآمد ،مالیت31کروڑ ڈالر

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بحرالکاہل سے 3 ٹن سے زائد کوکین برآمد کرلی جو اس کی 30سالہ ضروریات کیلئے کافی ہے۔

پولیس کمشنر اینڈریو کوسٹرنے کہا کہ بحرالکاہل میں تیرتی منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑی ، اس کی مالیت 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے ۔حکام کا خیال ہے کہ منشیات کو بحرالکاہل میں ایک ‘تیرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ’ پر گرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں اٹھا کر آسٹریلیا لے جایا جانا تھا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں