مودی کا لوک سبھا میں خطاب،اڈانی پر ایک لفظ نہ بولا،اپوزیشن کا شدید احتجاج

مودی کا لوک سبھا میں  خطاب،اڈانی پر ایک لفظ نہ  بولا،اپوزیشن کا شدید احتجاج

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا سے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران خطاب کیا،مودی نے اپوزیشن کی جانب سے ان کے اڈانی سے تعلقات اور ا لزامات کے حوالے سے ایک بھی بات کا جواب نہ دیا۔

الٹا راہول گاندھی پر شدید تنقید کی،تین بار مودی اپوزیشن کے خطاب کے دوران رکے ،مودی نے کہاکہ بھارتیوں کی عزت اور وقار میں اضافہ ہواہے ،کانگریس کے دور میں ملک بالکل پیچھے چلا گیاتھا،وزیر اعظم کے خطاب کے دوران جیسے ہی بی جے پی کے ارکان نے مودی ، مودی کے نعرے لگائے تو اپوزیشن بینچوں پربیٹھے ارکان نے اڈانی، اڈانی کے نعرے لگائے جس پر بی جے پی ارکان فوراًخاموش ہوگئے ۔ادھر لوک سبھا کے سپیکر نے منگل کو راہول گاندھی کے اڈانی اور مودی کے تعلقات اور بی جے پی کی جانب سے اسے غیرملکی کنٹریکٹ دلوانے کے سوالات کو ایوان کی کارکردگی سے حذف کردیا۔منگل کو اڈانی کے معاملے پر دھواں دھار تقریر کرنیوالی ٹی ایم سی کی رہنما مہو موترا نے بی جے پی کے الزامات پر معافی مانگنے سے انکارکردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں