ملکہ الزبتھ کو 1983 کے امریکی دورے میں قتل کرنے کی سازش ہوئی، ایف بی آئی

 ملکہ الزبتھ کو 1983 کے  امریکی دورے میں قتل کرنے  کی سازش ہوئی، ایف بی آئی

لندن (اے ایف پی) امریکی ادارے ایف بی آئی کی جاری فائلوں سے انکشاف ہوا ہے کہ آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ کو 1983 میں دورہ کیلیفورنیا کے دوران قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کے ممکنہ خطرے کے بعد ایک فون کال ہوئی جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس بیٹی شمالی آئرلینڈ میں ربڑ کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔ فائلوں کے مطابق فروری اور مارچ 1983 میں ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کا امریکی مغربی ساحل کا دورہ بغیر کسی سانحہ کے گزر گیا۔ فائلوں کے مطابق فون کال میں آدمی نے دعویٰ کیا کہ وہ گولڈن گیٹ پل سے ملکہ کی شاہی کشتی پر کچھ گرا کر انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، جب کشتی پل کے نیچے سے گزرے گی۔ دوسری صورت میں یوسمائیٹ نیشنل پارک کے دورے کے دوران ملکہ کو قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔ تاہم 1989 کی ایک فائل کے مطابق ایف بی آئی ملکہ کو لاحق کسی خاص خطرے سے بے خبر تھی، تاہم آئرش ریپبلکن آرمی کی جانب سے برطانوی شاہی خاندان کو ہمیشہ سے خطرے کا سامنا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں