مقبوضہ کشمیر: ہندو یاتریوں کی بس پل سے گرگئی، 10 ہلاک، 55 زخمی

مقبوضہ کشمیر: ہندو یاتریوں کی بس پل  سے گرگئی، 10 ہلاک، 55 زخمی

سری نگر (اے پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس پل سے گرنے سے 10 افراد ہلاک، 55 زخمی ہو گئے ۔

مقامی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بس امرتسرسے جموں کے قصبے کٹراجا رہی تھی ، بس پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ، ہلاک و زخمیوں کی اکثریت کا تعلق ریاست بہار سے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں