منی پور میں 1ماہ بعد بھی فسادات نہ رکے ،مزید4ہلاک

منی پور میں 1ماہ بعد بھی  فسادات نہ رکے ،مزید4ہلاک

امپھال(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست منی پور میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نسلی فسادات نہ رک سکے۔۔۔

ریاست میں قائم بی جے پی کی حکومت ہندو قبائلی کمیونٹی  میٹی کے ذریعے مسیحی کمیونٹی کوکی کا قتل عام کروارہی ہے ،ریاست کی ناگا کمیونٹی کے عہدیدار نے گزشتہ ہفتے برملا کہا کہ یہ مودی سرکار اور آرایس ایس کا کام ہے ،مسیحی کمیونٹی کا قتل عام کروایا جارہاہے ۔ریاست کے دارالحکومت ا مپھال کے مغربی علاقے کنگچپ میں پھر جھڑپیں ہوئیں،جس سے 4افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔سگنو نامی علاقے میں گزشتہ کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ،یہ علاقہ بھارتی فوج کیلئے نو گو ایریابن چکاہے ۔علاقے میں جمعہ کی رات کانگریس کے رکن اسمبلی سمیت200 گھر جلا دیئے گئے ۔ادھر منی پور میں الگ ریاست کے مطالبات نے مزید زور پکڑ لیا ، عوام کی ایک بڑی تعداد بھارت سے علیحدگی کے مطالبے پر ڈٹ گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں