پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے :نواز شریف

پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے :نواز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے تاجر رہنما حارث عتیق نے لندن میں ملاقات کی۔ اس دوران ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حارث عتیق نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف کے ویژن خوشحال پاکستان سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے گزشتہ دور میں پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن تھا، پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں