جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ ،2افراد زخمی

جاپان میں 5.8 شدت  کا زلزلہ ،2افراد زخمی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے علاقے اوموری میں 5.8کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ اوموری میںصبح 6 بجکر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8جبکہ اس کی گہرائی 50 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں