برطانیہ:سوٹ کیسز میں 2افراد کے اعضا ملنے کا مقدمہ ، مشتبہ شخص گرفتار

لندن(رائٹرز،اے ایف پی)برطانوی پولیس نے برسٹل کے مشہور پُل سے انسانی اعضا سے بھرے دو سوٹ کیسز ملنے کے کیس میں ہفتے کو 24 برس کے مشتبہ شخص کو برسٹل کے علاقے سے گرفتار کیا۔
گرفتار شخص کو بعدازاں مزید پوچھ گچھ کیلئے لندن منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل جمعہ کو پولیس نے بتایا تھا کہ سوٹ کیسز میں ملنے والی باقیات دو بالغ انسانوں کی تھیں اور مشتبہ شخص نے ان بیگز کے ساتھ لندن سے برسٹل سفر کیا تھا۔