کملا امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون صدارتی امیدوار،باضابطہ اعلان باقی

کملا امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون  صدارتی امیدوار،باضابطہ اعلان باقی

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کے بعد اپنی نائب صدر کملا ہیرس کی بطورصدارتی امیدوار حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ڈیموکریٹس پارٹی اگر باضابطہ طور پر کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کردیتی ہے تو وہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدارتی امیدوار ہوں گی ،اس سے پہلے سفیدفام ہلیری کلنٹن امریکا کاصدارتی انتخاب لڑ چکی ہیں ،انہیں ڈونلڈٹرمپ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اگرکملا ہیرس صدارتی امیدوار بننے کے بعد کامیاب ہو جاتی ہیں تو امریکا کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر بھی ہوں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں