غزہ:شدید جھڑپیں ،4روزمیں 1لاکھ80ہزار افراد بے گھر

غزہ:شدید جھڑپیں ،4روزمیں 1لاکھ80ہزار افراد بے گھر

غزہ ،یروشلم(اے ایف پی ،رائٹرز)غزہ میں شدید جھڑپیں ،4روزمیں 1لاکھ80ہزار افراد بے گھر،اسرائیل کی پناہ گزین کیمپوں ،گھروں پر بمباری ، متعدد فلسطینی شہید و زخمی جبکہ حماس رہنما مصطفی محمد اسرائیلی قید میں تشدد کے باعث انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں شدید لڑائی کے باعث 4روز میں 1لاکھ 80ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو گئے جبکہ سینکڑوں لوگ مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کردی جس کے باعث شہری قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ۔دریں اثنا حماس کے رہنما مصطفی محمد ابو عرہ اسرائیلی قید میں انتقال کرگئے ۔ انہیں علاج سے محروم رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی کمیشن برائے امور اسیران کے مطابق گرفتاری سے پہلے وہ صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے اور انہیں علاج کی اشد ضرورت تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں