اوباما کا کملاہیرس کی حمایت کا اعلان ،ٹرمپ کا صدارتی نامزدگی سے پہلے مباحثے سے انکار

 اوباما کا کملاہیرس کی حمایت کا اعلان ،ٹرمپ کا صدارتی نامزدگی سے پہلے مباحثے سے انکار

واشنگٹن (اے ایف پی )سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کملاہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔سابق صدر نے کہا کہ آپ کی حمایت اور وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مددکرنے کیلئے فخرمحسوس کررہے ہیں۔

مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو میں کہاکہ آپ پرفخرمحسوس کرتی ہوں،توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا،کملا نے حمایت کے ا علان پر باراک اور مشیل اوباما کا شکریہ اداکیا۔ادھر ٹرمپ نے ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس سے صدارتی مباحثے سے انکارکردیا،ترجمان ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کو باضابطہ صدرامیدوار نامزد ہونے سے پہلے مباحثے کی کوئی تاریخ نہیں دے سکتے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں