مشرقی چین ، سمندری طوفان گیمی سے 3لاکھ لوگ بے گھر

مشرقی چین ، سمندری طوفان گیمی سے 3لاکھ لوگ بے گھر

ٹوکیو(اے ایف پی)مشرقی چین میں سمندری طوفان گیمی سے 3لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ۔شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے ۔

 ادھر شمالی جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے ۔شمالی جاپان میں ریکارڈ بارشیں، ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی ، ندیوں کے کنارے پھٹنے سے پل اور کاریں بہہ گئیں۔ ہونشو کے مرکزی جزیرے یاماگاتا اور اکیتا پریفی کچرز میں بارشوں کے بعد کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے ۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ حکام نے 2لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کم از کم 4ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔کچھ موٹر ویز بند ، شنکانسن بلٹ ٹرینوں نے آپریشن معطل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں