شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے :اقوام متحدہ

شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے فوری  اقدامات کرنے ہونگے :اقوام متحدہ

نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہونگے ۔دنیا کو بڑھتے درجہ حرارت کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا، سخت گرمی کے اثرات سے بچاؤ کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا سے افریقا کے ساحل اور یورپ سے ایشیا تک گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، جن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے ان میں غریب شہری ، حاملہ خواتین، بچے ، بوڑھے ، معذور افراد، بیمار اور بے گھر افراد شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں