سپین:ٹرین ڈرائیور حادثے کا ذمہ دار قرار،اڑھائی سال قید،25کروڑ یورو جرمانہ

سپین:ٹرین ڈرائیور حادثے  کا ذمہ دار قرار،اڑھائی سال  قید،25کروڑ یورو جرمانہ

میڈرڈ(اے ایف پی) ایک ہسپانوی عدالت نے ٹرین ڈرائیور اور سابق سیفٹی ڈائریکٹر کو 2013 کے ایک ٹر ین حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اڑھائی سال قید،25کروڑ یورو جرمانہ کی سزا سنا دی ۔۔۔

یہ رقم ملازمین کی انشورنس  کے ذریعے پوری کی جائے گی۔عدالت نے دونوں کو قتل عام کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فرائض کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ٹرین 111 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی، جو اس پٹڑی کی رفتار کی حد سے دوگنا تھی۔ عدالت نے مجرموں پر ساڑھے چار سال تک اپنے پیشوں میں کام کرنے پر بھی پابندی لگا دی۔یاد رہے 2013 میں سپین میں ٹرین حادثے میں درجن سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں