بنگلہ دیش:احتجاجی طلبا رہنما زبردستی ہسپتال سے ڈسچارج،3گرفتار

بنگلہ دیش:احتجاجی طلبا رہنما زبردستی  ہسپتال سے ڈسچارج،3گرفتار

ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیشی پولیس نے تین احتجاجی طلبا رہنماؤں کو ہسپتال سے زبردستی ڈسچارج کرانے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق طلبا رہنما آصف محمود، ناہید اسلام اور ابو بکر ملک میں بد امنی اور پر تشدد مظاہروں کے  ذمہ دار ہیں ۔گونوشستایا ہسپتال کی سپروائزر انوارہ بیگم نے کہا کہ اہلکاروں نے زخمی طلبا کو ہسپتال سے فارغ کرنے کیلئے شدید دباؤ ڈالا۔یاد رہے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج کے دوران کریک ڈاؤن اور جھڑپوں میں کم از کم 193 افراد ہلاک ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں