ایلون مسک اور صدر مادورو کاجھگڑا، وینزویلا نے 10روزکیلئے ’’ایکس‘‘بند کردیا
کراکس (اے ایف پی)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انتخابات کے موقع پر ملک میں ہنگامہ آرائی کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر۔۔۔
10 دن کی پابندی کا حکم دے دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر10روزہ پابندی کا فیصلہ ایلون مسک کے ساتھ نکولس مادورو کی لفظی جنگ کے بعد ہوا ہے ۔ ایلون مسک نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جب کہ وینزویلا کے صدر نے ایلون مسک پر ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے ۔