برازیل :مسافر طیارہ گرکرتباہ،62ہلاک

برازیل :مسافر طیارہ گرکرتباہ،62ہلاک

ساؤ پالو(اے ایف پی)برازیل میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ،4سٹاف ممبرز سمیت 62افرادہلاک ہوگئے ۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤپالو کے شہر ونہیڈومیں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوا ، یہ طیارہ جنوبی پرانا ریاست کے شہر کاسکاویل سے ساؤ پالو کے گارولہوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف سفر کر رہا تھا۔برازیلین صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے ایک سرکاری تقریب کے دوران بتایا کہ حادثے میں کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی امید نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں