پارٹی چھوڑ کر نئے صدرکی حمایت کرنیوالے سری لنکا کے 2وزیر برطرف

پارٹی چھوڑ کر نئے صدرکی حمایت  کرنیوالے سری لنکا کے 2وزیر برطرف

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا میں اپوزیشن پارٹی کو چھوڑ کر صدرکی حمایت کرنیوالے 2وزرا کو سپریم کورٹ کے حکم پر برطرف کردیاگیا۔

وزیر سیاحت ہرین فرنینڈو اور وزیر محنت مانوشا نانایاکارانے 2022میں صدر گوتابایا راجا پاکسے کا تختہ الٹ جانے کے بعد صدر رانیل وکرما سنگھے کی حمایت کی تھی۔دونوں وزرا کی سابقہ پارٹی سماگی جنا بالاویگایا (ایس جے بی)نے ان کی رکنیت معطل کر دی تھی،اس فیصلے کو عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں