بنگلادیش:مرکزی بینک کے 2ڈپٹی گورنر،70 لا افسر مستعفی

بنگلادیش:مرکزی بینک کے 2ڈپٹی گورنر،70 لا افسر مستعفی

ڈھاکا(اے ایف پی ،نیوز ایجنسیاں )بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے 2ڈپٹی گورنر سمیت 70 لا افسر عہدوں سے مستعفی ہوگئے ،سنٹرل بینک کے ایڈوائزر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔۔۔

 بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ نے مرکزی بینک کے عہدیداروں کے مستعفی  ہونے کی تصدیق کی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل شیخ محمد مرشد اور اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین پہلے ہی عہدوں سے مستعفی ہوچکے ۔دوسری جانب عبوری وزیر اعظم محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبا کی قیادت میں ملک انقلاب کا سامنا کر رہا ہے ۔ حکومتی عہدیداروں کے استعفے قانون کے مطابق ہیں ۔ادھر ڈھاکہ کی خصوصی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ ماہر معاشیات عبوری وزیر اعظم محمد یونس سمیت 13 افراد کو کرپشن کیس سے بری کردیا۔ واضح رہے عبوری حکومت میں وزیراعظم کے برابر اختیارات کے ساتھ چیف ایڈوائزر کا حلف لینے سے ایک روز قبل محمد یونس کو لیبر وائلیشن کیس میں بری کردیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کے نئے وزیر داخلہ سخاوت حسین نے کہا کہ عبوری حکومت معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے جب بھی الیکشن ہوں انہیں حصہ لینا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں