یوکرین :نائب وزیر توانائی 5لاکھ ڈالر رشوت لینے پر گرفتار
کیف (اے ایف پی) یوکرین کے نائب وزیر توانائی کو 5لاکھ ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
ایس بی یو سکیورٹی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ کان کنی کے آلات کا تحفظ کرنیوالے اہلکاروں نے نائب وزیر توانائی سے جنگی علاقے سے آلات کو نکالنے اور مغربی علاقے میں بارودی سرنگوں میں استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کیا اور ساتھ ہی رقم کا بھی مطالبہ کیا،نائب وزیر نے غیر قانونی طور پر تین مبینہ ساتھیوں کو رقم ادائیگی میں مدد کی اور اپنا حصہ بھی وصول کیا،حکام نے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔