امریکا سعودیہ کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کریگا:محکمہ خارجہ

امریکا سعودیہ کو جارحانہ  ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ  شروع کریگا:محکمہ خارجہ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرے گا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا کو بتایا کہ۔۔۔

 کانگریس کیساتھ مشاورت سے قریبی سٹراٹیجک پارٹنرسعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا آغاز کریں گے ۔یاد رہے یمن میں سعودی قیادت میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہزاروں شہریوں کے مارے جانے کے بعد 2021 میں بائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی سعودیہ کو جارحانہ ہتھیاروں کی فروخت بند کر دی تھی ۔پٹیل نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے یمن میں ایک بھی سعودی فضائی حملہ نہیں ہوا ، یمن سے سرحد پار گولہ باری بڑی حد تک رک گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں