انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے غزہ پر خاموش کیوں ؟یو این

انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے غزہ پر خاموش کیوں ؟یو این

جنیوا،غزہ ،واشنگٹن(اے ایف پی ،رائٹرز) اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویانے انسانی حقوق اور۔۔۔

 اقدار کے دعویدار ممالک اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا غزہ کے معاملے پر آپ کی انسانیت اب کہاں چلی گئی؟ اسرائیلی جنگ سے ہونے  والی تباہ کاریوں پر انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے کہاں کھو گئے ؟ دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کے تیسرے روز بمباری سے کئی افراد شہید ،عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔صیہونی فوج نے 30 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ۔فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے کہا غزہ میں پولیو مہم کے سلسلے میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی بارے کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ جین پیئر نے کہا مشرق وسطیٰ میں ایک وسیع تر علاقائی جنگ پھیلنے کا خطرہ ہے ۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے ، اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔بائیڈن کی اسرائیل سے متعلق پالیسیوں اور ہتھیاروں کی فراہمی سے انحراف نہیں کروں گی، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے ۔ادھر جارجیامیں کملا کے خطاب کے دوران فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اسرائیلی کابینہ نے فلاڈیلفی کوریڈور پر فوجیوں کی موجودگی برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا جنوبی اور وسطی غزہ میں ایک ماہ سے جاری آپریشن ختم کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں