پاکستان کیساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم :بھارتی وزیرخارجہ

پاکستان کیساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم :بھارتی وزیرخارجہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ۔۔۔

 معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی، ہم رد عمل دیں گے ،مقبوضہ کشمیر کامسئلہ آرٹیکل 370 نے ختم کر دیا ہے انہوں نے نئی دہلی میں تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟،ایس جے شنکر کا کہنا تھا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے ، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم رد عمل دیں گے ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان بھارتی وزیر اعظم کو اکتوبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے چکا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں