امریکی فوج صدارتی امیدواروں کی حفاظت میں مدد کرے گی : پینٹاگان

 امریکی فوج صدارتی امیدواروں کی  حفاظت میں مدد کرے گی : پینٹاگان

واشنگٹن(رائٹرز)امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج صدارتی امیدواروں کی حفاظت میں مدد کرے گی ۔پینٹاگان کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ۔۔۔

 وزارت دفاع اب سے لیکر نومبر میں انتخابات کے انعقاد تک صدارتی امیدواروں کو اضافی تحفظ   فراہم کرے گی۔یہ فیصلہ سیکرٹ سروس کی درخواست پر کیا گیا، واضح رہے 13 جولائی کو پنسلوینیا میں ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے موقع پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں سابق صدر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں