پوٹن جنگی مجرم،دورے کے دوران گرفتار کیاجائے :یوکرین کا منگولیا سے مطالبہ

 پوٹن جنگی مجرم،دورے کے  دوران گرفتار کیاجائے :یوکرین  کا منگولیا سے مطالبہ

کیف ،ماسکو (اے ایف پی)یوکرین نے منگولیا سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی صدر پوٹن کو منگولیا کے دورے کے دوران گرفتار کرے ۔

یوکرینی وزارت خارجہ نے کہا منگولیا کی حکومت آگاہ ہے کہ پوٹن ایک جنگی مجرم ہے ،آئی سی سی نے اس کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔دوسری جانب کریملن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو منگولیا میں گرفتار ی کی باتوں سے پریشانی نہیں ،ہم نے  منگول دوستوں سے دورے کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ادھر خارکیف پر روسی حملے میں بچے سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔علاوہ ازیں روسی عدالت نے یوکرین جنگ پر تنقید کرنیوالے نیوز ایڈیٹر سرگئی میخائیلوف کو 8سال قید کی سزا سنا دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں