سعودی عرب میں بھارتی اور سعودی شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں بھارتی اور  سعودی شہری کو سزائے موت

ریاض ،تبوک(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں بھارتی اور سعودی شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔

 بھارتی شہری شیرومبا عبدالقادر نے ریاض میں سعودی شہری یوسف بن عبدالعزیزکے سر پر وار کرکے اس کی جان لے لی تھی۔دوسری جانب سعودی شہری عید بن راشد کوتبوک ریجن میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی ،گزشتہ روز عدالتی فیصلے پر دونوں مجرموں کی سزا پر عملدرآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں