چھتیس گڑھ:بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3خواتین ہلاک

چھتیس گڑھ:بھارتی فورسز کی  فائرنگ سے 3خواتین ہلاک

رائے پور (اے پی پی)شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز کی فائرنگ سے تین خواتین ہلاک ہو گئیں ۔

 سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا ہے کہ سکیو رٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ماؤنوازباغیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ پولیس کو3 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ واضح رہے 5 دن پہلے بھارتی وزیر داخلہ نے کہاتھا کہ علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے نکسل باغیوں اور ماؤنوازوں کے مکمل خاتمے کا وقت آگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں