قتل کی دھمکیاں ،لیبیا کے مرکزی بینک کے سربراہ ملک سے فرار

قتل کی دھمکیاں ،لیبیا کے مرکزی  بینک کے سربراہ ملک سے فرار

تیونس(اے ایف پی)لیبیا کے مرکزی بینک کے گورنر صدیق الکبیر نے کہا کہ وہ مسلح گروہوں کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے بعد ملک سے فرار ہو گئے ۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق لیبیا کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ وہ اور بینک کے دیگر اعلیٰ عملے کو مسلح ملیشیا کے ممکنہ حملوں سے اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے ملک سے فرار ہونے پر مجبور کیا گیا ۔یاد رہے اگست کے اوائل میں مسلح افراد نے صدیق الکبیر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بینک کا محاصرہ کر لیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں