نیوزی لینڈ :ماوری بادشاہ 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نیوزی لینڈ :ماوری بادشاہ 69  سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نگاروواہیا(اے ایف پی)نیوزی لینڈ کے ماوری بادشاہ جمعہ کو دل کی سرجری کے بعد 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،ترجمان راہوئی پاپا نے کہا کہ۔۔۔

 بادشاہ توہیتیا اپنی تاجپوشی کی 18 ہویں سالگرہ منانے کے چند دن بعد گزشتہ روز چل بسے ۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا بادشاہ کی موت ان کے پیرو کاروں اور پوری قوم کیلئے انتہائی افسوس کا لمحہ ہے ، بادشاہ کے انتقال پر سوگ منایا جائے گا۔ یاد رہے 2006 میں ان کی والدہ ماؤری ملکہ اریکینوئی دیم کی وفات کے بعد ان کی تاج پوشی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں