طالبان حکومت کا یو این افغان مشن کیساتھ تعاون سے انکار

طالبان حکومت کا یو این افغان  مشن کیساتھ تعاون سے انکار

کابل(اے ایف پی)طالبان حکومت نے کہا کہ اقوام متحدہ کے افغان مشن کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے ۔

ترجمان وزارت اخلاقیات کے مطابق اقوام متحدہ کا افغان مشن طالبان کی حکومت کیخلاف مسلسل پراپیگنڈا کر رہا ۔یاد رہے 35 آرٹیکلز پر مشتمل اخلاقیات کا قانون 31 جولائی کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوا تھا۔امدادی مشن کی سربراہ اوتن بائیفا نے اس قانون کوافغانستان کے مستقبل کیلئے ایک پریشان کن نقطہ نظر قرار دیا ، جہاں اخلاقی معائنہ کاروں کو دھمکیاں دینے اور حراست میں لینے کے صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں