بھارت:مسلمان کے قتل میں ملوث آر ایس ایس کے 4غنڈوں کو عمر قید

بھارت:مسلمان کے قتل میں ملوث  آر ایس ایس کے 4غنڈوں کو عمر قید

تریویندرم (اے پی پی)بھارتی ریاست کیرالہ کی عدالت نے آر ایس ایس کے چار ارکان کو 2008میں ایک مسجد کے صدر محمد کنوہی کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

 کاسرگوڈکی ایڈیشنل سیشن کورٹ کی جج پریا کے نے محمد کنوہی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سنتوش نائک ، کے سیوا پرساد ، اجیت کمار اور کے جی کشور  کمارکو عمر قید کی سزا سنائی ۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ سی کے سریدھرن کے مطابق فرقہ وارانہ واقعات میں مسلمانوں کے قتل کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پہلا واقعہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں