جرمنی: 28افغان شہری ملک بدر

جرمنی: 28افغان  شہری ملک بدر

برلن(رائٹرز) جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث 28 افغان پناہ گزینوں کو قطر کی مدد سے واپس ان کے ملک بھجوا دیا۔

ترجمان جرمن حکومت کے مطابق ملک بدر کیے گئے افغان شہری مختلف جرائم میں ملوث تھے اور سزا یافتہ تھے جس پر انہیں جرمنی میں رہنے  کا کوئی حق نہیں تھا۔یاد رہے جرمنی نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان شہریوں کی ملک بدری کو روک دیا تھا تاہم اب یہ سلسلہ اُس وقت شروع کیا گیا جب ایک افغان پناہ گزین چاقو حملے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں