فیس بک بانی کو دھمکی

فیس بک بانی کو دھمکی

واشنگٹن (اے پی پی)سابق امریکی صدر ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے دھوکہ دیا تو وہ انہیں زندگی بھر جیل میں ڈال دیں گے ۔

 ٹرمپ نے اگلے ماہ 3 ستمبر کو شائع ہونیوالی اپنی نئی کتاب سیوامریکا کے اقتباسات میں لکھا ہے کہ ہم ان کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اگر انہوں نے اس بار کوئی غیر قانونی کام کیا تو وہ اپنی باقی زندگی جیل میں گزاریں گے ۔یاد رہے ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر گزشتہ صدارتی انتخابات کے دوران ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایاتھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں