فلسطین میں جو کچھ ہو رہا اسکی ذمہ دار ساری دنیا :محمود عباس

فلسطین میں جو کچھ ہو رہا اسکی ذمہ دار ساری دنیا :محمود عباس

غزہ،نیو یارک (اے ایف پی،رائٹرز )فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا اسکی ذمہ دار ساری دنیا ہے ۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ میں قتل عام روکنے کے لیے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرے ۔ یہ جرم بند کرو، بچوں اور عورتوں کا قتل بند کرو، نسل کشی بند کرو، اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کرو !۔ یہ پاگل پن جاری نہیں رہ سکتا۔محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی لینے نہیں دیں گے فلسطین ہمارا وطن ہے ہم چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے فلسطین ہمارا وطن ہے ہمارے باپ دادا کی زمین ہے فلسطین ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا لیکن غاصب اسرائیل غزہ سے ایک دن ضرور نکلے گا۔ دوسری جانب شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں الفلوجہ سکول پر اسرائیلی بمباری میں 15افراد شہید 30زخمی ہو گئے ،صیہونی حملوں میں 24گھنٹے میں مجموعی طور پر 40لوگ شہید ،75زخمی ہوئے ،وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ابتک کم ازکم 41ہزار534فلسطینی شہید ،96ہزار 92زخمی ہو چکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں