پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے :ڈونلڈ لو

 پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے :ڈونلڈ لو

نیویارک(این این آئی)امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے ۔۔۔

پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا، معیشت کی بحالی نہ صرف نوجوانوں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لئے فائدہ مند ہے ، ہمارا پاکستان کی عوام کے ساتھ گہرا تعلق ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہناتھاکہ ان کی پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں معاشی منصوبے اور اصلاحات سے متعلق جاننے کا موقع ملا، یہ منصوبے آسان نہیں لیکن یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں سے پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرے گا، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کامیاب ہو، شہباز شریف کی حکومت سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں