وزیراعظم کا آج جنرل اسمبلی سے خطاب ،فلسطین سمیت اسلاموفوبیاپربات ہوگی:عطا تارڑ

وزیراعظم کا آج جنرل اسمبلی  سے خطاب ،فلسطین سمیت  اسلاموفوبیاپربات ہوگی:عطا تارڑ

نیو یارک (نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات عطااﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی، مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ پر آنا بہت بڑی کامیابی ہے ۔۔۔

 وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آج کا خطاب اہم ہوگا، فلسطین ایشو سمیت اسلاموفوبیا پر بھی بات ہوگی، فلسطین کاز کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے ۔عطااللہ تارڑ نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملک سے ہمارا تعلق کسی دوسرے ملک کی قیمت پر نہیں ہے ، جب ہمیں معیشت ملی تو ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، ایک سیاسی جماعت معیشت کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی تھی، اس نے آئی ایم ایف کو خط لکھے ۔ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لایا گیا اورآج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں کہ ہمارے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔ 2013سے 2017تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی اور انتہاپسندی کو بتدریج کم کیا گیا، اس کے بعد ایک ایسی حکومت آئی جس نے طالبان کو واپس بلایا، آج جنوبی خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ، ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، کسی ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑیں گے ۔ سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جعلی خبروں کے تدارک کیلئے اقدامات ناگزیرہیں۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات بحال ہو رہے ہیں ، پی آئی اے کی بڈنگ براہ راست نشر کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں