یوراگوئے : جیل میں آگ لگنے سے 6 قیدی ہلاک ،متعدد زخمی

یوراگوئے : جیل میں آگ لگنے  سے 6 قیدی ہلاک ،متعدد زخمی

مونٹیویڈیو(اے ایف پی)یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو کے مضافات میں جیل میں آگ لگنے سے چھ قیدی ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے ۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک کی سب سے بڑی جیل سانٹیاگو وازکوز میں آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔ یاد رہے دسمبر 2023 میں بھی اسی جیل میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں