مصر میں باپ، بیٹی نے ایک ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

مصر میں باپ، بیٹی نے ایک  ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

قاہرہ (اے پی پی)مصرمیں50 سالہ شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ انٹرکا امتحان پاس کرنے کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

مصری شہری عبدہ حسن کا کہنا تھا اسے تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق تھا تاہم حالات کی وجہ سے میٹرک کے بعد تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکا۔عبدہ حسن نے بتایا کہ جب بیٹی نے میٹرک کیا تو میں نے سوچا کہ بیٹی کیساتھ کالج میں داخلہ لے لوں، اس طرح دونوں نے ایک ہی کالج میں داخلہ لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں