جنرل اسمبلی میں خواتین کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات مسترد کرتے ہیں :افغان طالبان

جنرل اسمبلی میں خواتین کے بارے  میں اٹھائے گئے خدشات مسترد  کرتے ہیں :افغان طالبان

کابل(اے ایف پی) طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان میں خواتین کے ساتھ سلوک کے بارے میں اٹھائے گئے خدشات کو مسترد کر دیا۔

حکومتی ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے ، کسیکے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو رہا ، چند فرار ہونے والی خواتین کے کہنے پر افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ادھر آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی اور ہالینڈ نے نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں اعلان کیا کہ خواتین کے حقوق پر طالبان حکومت کو عالمی عدالت لے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں