دنیا کی کسی بھی جیل میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والا سزائے موت کا قیدی 46 سال بعد بری

دنیا کی کسی بھی جیل میں سب سے  زیادہ وقت گزارنے والا سزائے  موت کا قیدی 46 سال بعد بری

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی کو 46 سال بعد عدالت نے بے گناہ قرار دے کر الزام سے بری کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق جاپانی شہری ایواؤ ہاکامادا کو 1968 میں اپنے باس، ان کی اہلیہ  اور 2 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور انہوں نے اتنا عرصہ جیل میں اپنی سزائے موت کے انتظار میں گزار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایواؤ ہاکامادا دنیا کی کسی بھی جیل میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والا سزائے موت کا قیدی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں