بھارت:مذہبی تہوار کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

 بھارت:مذہبی تہوار کے دوران 37  بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک

پٹنہ (اے ایف پی)بھارتی ریاست بہار کے 15 اضلاع میں مذہبی تہوار جیوت پتریکا کے دوران 37 بچوں سمیت 46افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔

حکام کے مطابق ڈوبنے کے واقعات دریاؤں اور تالابوں میں اشنان کے دوران ہوئے ۔بہار میں جیوت پتریکا کا تہوار  مائیں اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے مناتی ہیں، یہ تہوار ریاست یو پی اور جھاڑکھنڈ کے علاوہ نیپال میں بھی منایا جاتاہے ۔یاد رہے گزشتہ سال بھی اسی تہوار کے دوران 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں