سعودیہ ، کویت اور امارات دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل

سعودیہ ، کویت اور امارات دنیا  کے محفوظ ترین ممالک میں شامل

ریاض(اے پی پی)گیلپ سروے کے مطابق سعودی عرب، کویت اور امارات دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔

 گیلپ کے سروے کے دوران سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں نے بتایا کہ یہاں کے عام علاقوں میں دن و رات کے کسی بھی اوقات میں آزادی سے گھومنے پھرنے میں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ کویت کو سب سے محفوظ  ترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔گیلپ کے مطابق کویت 2019 سے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے ۔ رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کوخواتین کے اکیلے سفر کرنے کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں