تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم مستعفی
پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی وزیر اعظم مشیل بارنیئر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے میں ناکامی کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نے گزشتہ روز صدر ایمانوئل سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا ، فرانسیسی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا نئی حکو مت کے تقرر تک مشیل بارنیئراور ان کے وزرا روزانہ کے سرکاری امور انجام دیتے رہیں گے ۔