بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1لاکھ امریکی ڈالرز سے بڑھ گئی

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار  1لاکھ امریکی ڈالرز سے بڑھ گئی

ہانگ کانگ(اے ایف پی)بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار ایک لاکھ امریکی ڈالر سے بڑھ گئی۔رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ نو منتخب امریکی صدر کے کرپٹو کرنسی کے حق میں حمایت کے اعلان کے بعد دیکھا گیا۔

 ٹرمپ کی کامیابی کے بعد  بٹ کوائن کی قیمت میں 45 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔واضح رہے ٹرمپ نے انتخابی مہم میں امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔دوسری جانب ٹرمپ نے بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا کریڈٹ لیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے کہا کہ آپ کا استقبال ہے ،مبارک ہو بٹ کوائنرز،ایک ساتھ ملکر ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں